the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


 شمالی افغانستان میں دو دن تک جاری رہنے والی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاک افراد ی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مقامی حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ صوبہ جوز جان میں 43، صوبہ فریاب میں 33 اور صوبہ سر پل میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔

سیلاب کے باعث متعدد دیہات اور گاؤں زیر آب آ گئے اور ہزاروں افراد زپنے گھروں سے محروم ہو گئے جس کے باعث لوگ مٹی کے گھروں



میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

جوز جان کے پولیس کے سربراہ فقیر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے اب تک سیلاب سے ہلاک 43 افراد کی لاشیں نکل لی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ہیلی کاپٹرز نے 200 افراد کو نکال لیا ہے تاہم ابھی بھی متعدد افراد اپنے گھر کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں جن کو جلد نکال لیا جائے گا جبکہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔

ترکمانستان کی سرحد سے منسلک صوبہ فریاب کے گورنر محمد اللہ باتاش نے کہا کہ سیلاب کے باعث صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.